راہوالی:کوڑے کے ڈھیر‘تالاب بیماریاں پھیلانے لگے
بدبو سے علاقہ مکینوں کا سانس لینابھی محال ،ڈی سی سے صفائی یقینی بنانے کامطالبہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )راہوالی شرقی میں کوڑے کے ڈھیراور گندے پانی کا تالاب بیماریاں پھیلانے میں مصروف ، خطرناک جان لیوا کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمارا اور اٹھنے والی بدبو سے علاقہ مکینوں کا سانس لینابھی محال ہوگیا۔ علاقہ ستھرا پنجاب مہم عملے کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کرنے لگا۔ علاقہ کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں کوڑے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور پانی کے نکاس کو بہتر بناکر علاقہ مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments