پولیس ناکے سے فرار کی کوشش ریکارڈ یافتہ ملزم گر کر زخمی وگرفتار
کامونکے(نامہ نگار)پولیس ناکے پر رکنے کے اشارے کو نظر انداز کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم مظفر علی موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر نعمت علی نے ٹیم کے ہمراہ چھجوکی روڈ، سیم نالہ پل پر ناکہ لگا رکھا تھا۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں موٹر سائیکل تیز رفتاری سے بھگا دی۔کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ زخمی ملزم کی شناخت صدر آباد کے رہائشی مظفر علی کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم ہے ۔ اسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments