لڑائی جھگڑے ‘ 2خواتین سمیت 28افراد کیخلاف مقدمات
تشدد کے مختلف واقعات میں 8افراد زخمی ہوئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے
موترہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے چھ مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 28ملزموں نے آٹھ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے ۔پہلے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقے جامکے چیمہ میں منظور کے بیٹے اور بھانجے کو ملزمان علی رضا، حسنین، اسامہ اور سات نامعلوم افراد نے تشدد کر کے زخمی کر دیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقے کھرولیاں میں شاہ زیب کے بھائی کو ملزمان گلفام، علی حسن، نوران اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تیسرے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقے پنڈوریاں میں اسلم کو ملزمان طارق، طاہر اور فہد نے تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ چوتھے واقعہ میں وڈالہ سندھواں میں ارشد کو ملزمان شہروز، نومی، نوید، وحید، یاسر اور چار نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پانچویں واقعہ میں میترانوالی میں ندیم اور اس کے ملازم کو ملزم وقاص نے اینٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments