مکان کی رجسٹری نہ کرانے پر 2افراد کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ

 مکان کی رجسٹری نہ کرانے پر 2افراد  کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا) مکان کی خرید و فروخت کے معاملے میں رقم وصول کرنے کے باوجود رجسٹری نہ کرانے پر کینٹ پولیس نے دو افراد کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن کے رہائشی محمد عباس کے والد محمد اعجاز نے رضوان مہر اور حسن نثار ولد مرزا نثار بیگ، سکنہ مسلم ٹاؤن، سے ساڑھے چار مرلہ پر مشتمل مکان 54لاکھ 50ہزار روپے میں خریدنے کا معاہدہ کیا۔ اس سلسلے میں محمد اعجاز نے 40لاکھ روپے بطور بیعانہ اور ایک لاکھ روپے رجسٹری کے اخراجات کی مد میں ادا کیے ، جبکہ فریقین کے درمیان باقاعدہ اقرار نامہ بھی تحریر کیا گیا۔مدعی کے مطابق اقرار نامہ ہونے کے باوجود ملزمان نے نہ تو بقایا رقم وصول کی اور نہ ہی مکان کی رجسٹری اس کے نام منتقل کی۔ کینٹ پولیس نے محمد اعجاز کی درخواست پر رضوان مہر اور حسن نثار کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...