دریائے جہلم پر ملکوال، پنڈ دادنخان پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی:ناصر اقبال بوسال

 دریائے جہلم پر ملکوال، پنڈ دادنخان پل کی  تعمیر جلد شروع ہوگی:ناصر اقبال بوسال

ملکوال (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے میونسپل کمیٹی ملکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 ملکوال اور پنڈ دادنخان کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے حوالے سے وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ہدایت کی ہے کہ پل کی تعمیر میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کیا جائے ۔ ناصر اقبال بوسال کے مطابق ملکوال اور چک نظام کے درمیان پل کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے ۔ امید ہے کہ رواں سال کے اختتام تک دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...