ڈسکہ :ٹرالے کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق
ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار)تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
منظور اپنے بھائی نصیر کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر ریت لوڈ کر کے جارہے تھے کہ پسروربائپاس کے قریب تیز رفتارٹرالہ نمبر RIR/3089جس پر بوتلیں لوڈ تھیں نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں نصیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments