سمبڑیال زیرو پوائنٹ پر موٹر سائیکل کو بچاتے آئل ٹینکر الٹ گیا

سمبڑیال زیرو پوائنٹ پر موٹر  سائیکل کو بچاتے آئل ٹینکر الٹ گیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال زیرو پوائنٹ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔

 سمبڑیال زیرو پوائنٹ، کریم سی این جی کے قریب آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے پھسلنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر فائر وہیکلز اور ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا۔ ،ٹینکر میں 10ہزار لٹر ایندھن موجود ہے جس میں سے 5 ہزار لٹر ڈیزل اور 5 ہزار پٹر ول ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...