احمد نگر چٹھہ:سیم نالہ کی عدم صفائی ، سینکڑوں ایکڑ فصل متاثر
بارش نے قبرستان اور ہسپتال بھی ڈبو دئیے ‘اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی صفائی
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )مون سون کی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ،تین دن ہونے والی بارشوں سے درجنوں دیہات زیرآب سیم نالہ کی بر وقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں دیہات اور دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔ سابق ناظم سمیت شہری اپنی مدد آپ کے تحت سیم نالہ کھلوانے میں مصروف رہے ۔ احمد نگر چٹھہ سے ملحقہ درجنوں دیہات ورپال چٹھہ،جتکے چٹھہ، بھیگہ کلاں،کوٹ آسائش،لدھے والہ چیمہ چبہ چیمہ،پیر کوٹ ، کولو چیمہ،ککہ کولو،پیرا ٹھٹہ ،،نواں کوٹ ڈونگر گڑھی،کوٹ آسائش ،کھیوے والی، ساروکی چیمہ،موہلنکے ,ڈھلہ چٹھہ ،حسن والی کلاسکے ،عمران ٹا ئون سمیت درجنوں دیہات سے گزرنے والے سیم نالہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی ، 250 ملی میٹر ریکارڈ بارش نے قبرستان اور ہسپتال بھی ڈبو دئیے ۔ سابق ضلع ناظم فیاض چٹھہ اوردیگر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرین کے ذریعے سیم نالے کی صفائی کا آغاز کیا جسکی وجہ سے فصلوں اور گھروں سے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ متعدد جگہوں پر پانی بدستور جمع ہے اگر بروقت دھان اور کچی آبادیوں سے ہانی نہ نکالا گیا تو ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments