برساتی و سیوریج نالے کی تعمیر ‘ناقص میٹریل کا استعمال

برساتی و سیوریج نالے کی تعمیر ‘ناقص میٹریل کا استعمال

دوسرے درجے کی اینٹیں لگائی جا رہیں‘معیاری پلستر بھی نہیں کیا جارہا :شہری

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)ریلوے پھاٹک پر برساتی و سیوریج نالے کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل کا استعمال، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ ریلوے پھاٹک کے قریب واقع نالے کی پلی تقریباً 25سال قبل تعمیر کی گئی جو وقت گزرنے کے ساتھ نیچے بیٹھ جانے اور بند ہونے کے باعث نکاسی آب کے قابل نہیں رہی تھی جس سے محلہ اسلام آباد، ملحقہ آبادیوں، گلیوں، بازاروں اور مرکزی راستوں میں سیوریج اور بارش کا پانی جمع رہتا تھا ۔ شہریوں کے مطابق اس مقام پر ماضی میں دو پلیاں تعمیر کی گئی تھیں، پہلی پلی نالے کی ابتدائی تعمیر کے وقت بنائی گئی جبکہ دوسری ریلوے پھاٹک کی توسیع اور سڑک کی تعمیر کے دوران اوپر تعمیر کر دی گئی، وقت کیساتھ دونوں پلیاں بند ہو گئیں اور پانی کی نکاسی متاثر ہو گئی۔ مسلسل عوامی احتجاج اور مطالبات کے بعد متعلقہ اداروں نے دونوں پرانی پلیوں کو مسمار کرکے نئے سرے سے تعمیراتی کام شروع کیا تاہم شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ منصوبے میں معیاری میٹریل کے بجائے ناقص اور کم درجے کا سامان استعمال کیا جا رہا ہے ،دوسری درجے کی اینٹیں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ مضبوط پلستر کے بجائے صرف باریک تہہ لگا کر کام مکمل کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی معیار برقرار رہا تو نیا تعمیر شدہ نالہ بھی کچھ عرصے میں خستہ حال ہو جائیگا اور سرکاری خزانے سے خرچ ہونے والی رقم ضائع ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...