ڈی جی پی ڈی ایم اے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

 ڈی جی پی ڈی ایم اے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

معاونِ خصوصی شعیب مرزا کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جیل چوک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ انہار کی جانب سے جاری اہم منصوبوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران حکام کو پانچ نئے انٹروینشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن کا مقصد آزاد کشمیر سے آنے والے بارشی پانی کو بھمبر نالہ اور ہیلسی نالہ کی جانب محفوظ انداز میں منتقل کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ شعیب مرزا نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ جیل چوک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈسپوزل سٹیشن کی آپریشنل صورتحال، پمپنگ سسٹم، مشینری کی استعداد، بارشی پانی کے فوری اخراج کیلئے کیے گئے انتظامات اور مون سون ایمرجنسی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شعیب مرزا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز، حساس مقامات اور نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...