آر پی او کی گجرات چیمبر میں تاجروں اور صنعتکاروں سے میٹنگ
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں نے آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ سے میٹنگ کی ۔
اس موقع پر حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر ، قائم مقام صدر، منیر پشاوری سابق صدر، عمران وڑائچ، عاکف سعید، مرزا اویس عرفان، عباس بٹ ایگزیکٹو ممبران، حاجی زاہد، سابق ایگزیکٹو ممبر موجود تھے ۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی پرامن اور محفوظ معاشرے کا قیام ممکن ہے جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments