یو نیور سٹی آف نا رووال کے وفد کا دورہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یونیورسٹی آف نارووال کے نارووال انکیوبیشن سینٹر فار سوشل انٹر پرینیورشپ سے تعلق رکھنے والے یوتھ لیڈرشپ سوشل انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
جس کی قیادت پروفیسر حسین حیدر اور احسن بٹ کر رہے تھے ۔ چیمبر کے صدر سید احتشام مظہر نے شرکا کو سیالکوٹ کی برآمدات پر مبنی صنعت ، کاروباری سرگرمیوں (انٹرپرینیورشپ) اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments