حافظ آباد:ڈی سی کا قادر آباد بیراج ‘ریلیف کیمپوں کا دورہ

حافظ آباد:ڈی سی کا قادر آباد بیراج ‘ریلیف کیمپوں کا دورہ

چناب میں پانی کی سطح کم ہو رہی تاہم حفاظتی انتظامات مکمل ہیں :عبد الرزاق

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے قادرآباد بیراج،دریائے چناب کے حفاظتی بند اور مختلف مقامات پر قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے قادرآباد ،علاؤالدین کے چٹھہ،ونیکے تارڑ،خان پور،ٹاہلی گورائیہ ،چک بھٹی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دریائے چناب میں سیلابی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے قادرآباد بیراج کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی آمد و اخراج اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دریائے چناب میں پانی آمد میں کمی آ رہی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ تمام فلڈ ریلیف کیمپوں اور بوٹنگ پوائنٹس پر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...