کامونکے :نہر اپر چناب ،برساتی نالے سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

 کامونکے :نہر اپر چناب ،برساتی نالے  سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نہر اپر چناب اور برساتی نالے سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں ۔

 گزشتہ روز دیہاتیوں نے ماڑی ٹھاکراں کے مقام پر نہر اپر چناب میں 35 سالہ جبکہ ایمن آباد میں زیر تعمیر یونیورسٹی کے قریب برساتی نالے میں 40 سالہ شخص کی تیرتی ہوئی لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر صدر اور ایمن آباد پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈی ایس پی سرکل کے مطابق دونوں لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...