نشیبی علاقوں ،شاہراہوں اور انڈر پاسز سے بارشی پانی کا نکاس
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )مون سون بارشوں کے چوتھے روز بھی نکاسی آب آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد سے زائد نشیبی علاقے ، مرکزی شاہراہیں اور بیشتر انڈر پاسز بارشی پانی سے کلیئر کر دئیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نشیبی علاقوں میں جاری نکا سی آب آپریشن کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈی واٹرنگ آپریشن، ڈسپوزل سٹیشنز کی کارکردگی، مشینری کی فعالیت اور فیلڈ ٹیموں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments