نوشہرہ ورکاں :نکا سی کا موثر انتظام نہ ہونے سے دیہات میں پانی جمع

 نوشہرہ ورکاں :نکا سی کا موثر انتظام  نہ ہونے سے دیہات میں پانی جمع

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) حالیہ مسلسل بارشوں کے باعث تحصیل نوشہرہ ورکاں اور ضلع حافظ آباد سے ملحقہ سرحدی علاقوں بگا، جھلیانوالہ، پپلی صاحب، صورت آباد، دھاروکی، نتھو سویا، ظفر آباد، نٹھرکے ، فتح کی اور دیگر دیہات میں ہر طرف پانی جمع ہو گیا۔

 جس سے مونجی، سبزیوں کی فصلیں، چارہ جات، بھوسہ اور موٹریں ڈوب جانے کے باعث کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سیم نالہ کی بروقت صفائی نہ ہونے اور پلوں کے نیچے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث زرعی زمینیں زیر آب آ گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...