سیالکوٹ:بین الاضلاعی گروہ کا کارندہ گرفتار ،11کلو چرس برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سٹی سرکل پولیس کی منشیات فروشی کے نیٹ ورک کیخلاف بڑی کارروائی، ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کاشف بٹ نے بین الاضلاعی گروہ کے کارندہ سے لاکھوں روپے کی 11کلو منشیات برآمد کر لی ۔
ایس ایچ او کاشف بٹ اورسب انسپکٹر محمد شعیب نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے موٹر سائیکل بھگا دی پولیس نے تعاقب کر کے ملزم الیاس قوم پٹھان سکنہ حافظ آباد سے 11کلو گرام چرس کا پیکٹ برآمد کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments