گجرات :گلانوالہ روڈ کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز
گجرات (نامہ نگار )شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نورالعین کا فوری نوٹس ،گلانوالہ روڈ کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیاگیا ۔
ابتدائی کارروائی کے تحت سڑک کو پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ حصے کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کا مستقل حل یقینی بنایا جائے اور سڑک کی تعمیر معیاری انداز میں جلد مکمل کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments