امیر العظیم کے انتقال پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اظہار افسوس
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے انتقال پر ضلعی امیر ناصر محمود کلیر، ڈاکٹر عبید اللہ گو ہر،حافظ فرحان منیر بٹ، سر محمد اکرم خان، صابر حسین بٹ اور خالد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور تنظیمی خدمات کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ امیر العظیم نے پوری زندگی اقامتِ دین، ملک و قوم کی خدمت اور جماعت اسلامی کی مضبوطی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments