کامونکے :نالہ ڈیک کی صورتحال تشویشناک ،نقل مکانی
10ہزار ایکڑ پر دھان کی فصل متاثر ،گناعور کے مقام پر ٹوٹے بند کی مر مت
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نالہ ڈیک کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے ۔ گناعور، نیٹھرانوالی، تمبولی اور ڈھولن کے علاقوں میں مجموعی طور پر 7مقامات پر نالہ ڈیک کے بند ٹوٹ چکے ہیں جس کے باعث سیلابی پانی وسیع علاقے میں پھیل گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 10 ہزار سے زائد ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل متاثر یا تباہ ہو چکی ہے جبکہ نیٹھرانوالی، گناعور اور ڈھولن کی نشیبی آبادیوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے ، صورتحال کے پیش نظر متعدد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب گناعور کے مقام پر ٹوٹے ہوئے بند کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments