گجرات :ریکارڈ بارش ، شاہرا ہوں پر پانی ، زندگی مفلوج

گجرات :ریکارڈ بارش ، شاہرا ہوں پر پانی ، زندگی مفلوج

عزیزبھٹی ہسپتال، ریلوے سٹیشن ،کچہری ،کالجز ،جنرل بس سٹینڈز میں پانی

گجرات(سٹی رپورٹر )شہرمیں 202ملی میٹرریکارڈ بارش سے سارا شہر ڈوب گیا، مرکزی شاہراہیں دریا کامنظرپیش کرتی نظرآئیں، نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔گزشتہ روزگجرات شہر اورگردونواح میں ہونیوالی بارش نے نظام زندگی مکمل طور پردرہم برہم کرکے رکھ دیا ،شہرکی مین شاہراہوں کے ساتھ گلی محلوں میں بھی بارشی پانی اورلوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے قیمتی سامان ضائع ہونے کے ساتھ لوگ گھروں میں مقید ہوگئے ، مین شاہراہوں پر موٹرسائیکلیں، گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبتی نظرآئیں، نالے بھرنے کے باعث شاہراہوں پر سفرکرنیوالے متعدد افراد کی گاڑیاں نالوں میں گرگئیں دوسری جانب ٹریکٹر مافیا بھی دوبارہ سرگرم ہوگیا جو منہ مانگے دام وصول کرکے پانی میں پھنسے افراد کی مدد کرتے رہے ، موسلادھاربارش کے باعث عزیزبھٹی شہید ہسپتال، ریلوے سٹیشن ،کچہری ،کالجز ،جنرل بس سٹینڈز ،گجرات جمخانہ کلب بھی پانی سے بھرگئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گجرات کے سیوریج سسٹم پر اربوں روپے لگانے کے باوجود تاحال نتائج صفردکھائی دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...