نالہ پلکھو کے قریب ریلوے کراسنگ برج خستہ حالی کا شکار

نالہ پلکھو کے قریب ریلوے کراسنگ برج خستہ حالی کا شکار

واکنگ ٹریک بھی انتہائی شکستہ ، حادثے کا خدشہ ، فوری مرمت کا مطالبہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نالہ پلکھو وزیرآباد کے قریب واقع ریلوے کراسنگ برج خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے جبکہ برج پر قائم واکنگ ٹریک بھی انتہائی شکستہ اور خطرناک حالت میں موجود ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریک کی ٹوٹی پھوٹی حالت کے باعث یہاں سے گزرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی وقت پھسل کر یا گر کر سنگین حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔شہریوں کے مطابق دو سال قبل مخیر حضرات نے برج کی مرمت کیلئے ریلوے انتظامیہ کو 50 ہزار روپے فراہم کیے تھے لیکن واکنگ ٹریک کو نظر انداز کر دیا گیا جو اب مزید خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واکنگ ٹریک عوامی استعمال کیلئے باقاعدہ مختص نہیں لیکن اس پر نہ تو کوئی حفاظتی رکاوٹ نصب کی گئی ہے اور نہ ہی شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روکا جاتا ہے ۔ مقامی افراد نے مزید بتایا کہ محکمانہ انکوائری سے بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیرِ ریلوے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرآباد جنکشن ریلوے سٹیشن، ریلوے برج اور دیگر خستہ حال تنصیبات کی فوری بنیادوں پر مرمت اور بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...