ڈسکہ :اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 ڈسکہ :اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

علاقہ بھرمیں سبزیوں کی کاشت میں کمی ، کسان متبادل فصلوں پر توجہ دینے لگے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگرد و نواح میں بدترین مہنگائی، اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ۔ علاقہ بھرمیں کچھ عرصے سے سبزیوں کی کاشت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، کاشتکار متبادل فصلیں کاشت کرنے پرزیادہ توجہ دے رہے ہیں، منڈیوں میں سبزیاں نایاب ہوگئی ہیں جس سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اورسبزیوں کی قیمتوں میں پورا سال کمی نہیں آسکی۔ لوگ مہنگی سبزیاں خرید نے پرمجبور ہیں۔ شہریوں نے بتایاکہ بعض علاقوں میں دکانوں اور مارکیٹ میں د کاندار گلی سڑی سبزیاں بھی منہ مانگے داموں فروخت کررہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسان دوبارہ سبزیوں کی تسلسل سے کاشت شروع کردیں تونہ صرف صاف ستھری سبزیاں میسر ہونگی بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آجائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...