بلدیاتی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت

 بلدیاتی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے سیکریٹری بلدیات سندھ وسیم شمشاد نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں صوبے بھر میں ممکنہ مون سون بارشوں، شہری علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات، بلدیاتی اداروں کی تیاریوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 وزیر بلدیات نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز، واٹر اینڈ سیوریج سے متعلق اداروں اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بلدیاتی اداروں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی جائیں اور ہر افسر و ملازم اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نشیبی علاقوں، حساس مقامات، برساتی نالوں، انڈر پاسز، اہم شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں کی خصوصی نگرانی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...