6کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں مجرم کو عمر قید کا حکم
2افراد کے قتل کے 12سال پرانے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید سنا دی گئی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے 6 کلو 6 سو گرام ہیروئن کی برآمدگی کے مقدمہ میں منشیات فروش کو عمر قید کا حکم دیدیا ، 2 افراد کے قتل کے 12 سال پرانے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید سنا دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ طارق بشیر چودھری کی عدالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا 6 کلو 6 سو گرام ہیروئن کی برآمدگی اور تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دو افراد کے قتل کے مقدمات زیر سماعت تھے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالشکور وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محبت مسیح کو 25 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا ، تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں 24 نومبر 2025 کو درج ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم محبت مسیح کے کندھے سے لٹکے بیگ سے ہیروئن برآمد کی گئی تھی ۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کے 2افراد کے قتل کے مقدمہ میں مجرم زاہد کو قتل کے جرم میں عدالت نے عمر قید اور 10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ کینٹ میں 2 اکتوبر 2014 کو درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم زاہد نے ساتھیوں کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عدنان اور خالد محمود جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments