کمشنر کی نکاسی آب کی مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت

کمشنر کی نکاسی آب کی مشینری  ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈویژن میں بارش کے بعد نکاسی آب کے سلسلے میں اتوار کو کمشنر محمد علی نے ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ شاہد عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص مکی روڈ کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر سے 90 فیصد سے زائد بارشی پانی کی نکاسی مکمل کی جا چکی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی کے ساتھ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں، مشینری کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...