مختلف علاقوں میں کوڑ ے کے ڈھیر ، بدبو پھیلنے لگی

مختلف علاقوں میں کوڑ ے کے ڈھیر ، بدبو پھیلنے لگی

گرجاکھ، قذافی روڈ، محلہ رحمن پورہ، یوسی50، ڈیفنس روڈ پر صورتحال ابتر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے دعو ئو ں کے باوجود گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ، قذافی روڈ، محلہ رحمن پورہ، یونین کونسل 50، ڈیفنس روڈ میں 25 روز سے صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ سپروائزر عمر کو متعدد بار شکایات درج کر ائی گئیں تاہم کوئی موثر کارروائی کرنے کے بجائے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جس پر عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، غفلت برتنے والے سپروائزر کو تبدیل کیا جائے اور علاقے میں صفائی ستھرائی کا نظام بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...