ڈسکہ :مین بازار میں رکشہ اڈا ،تجاوزات کی بھرمار

ڈسکہ :مین بازار میں رکشہ اڈا ،تجاوزات کی بھرمار

سمبڑیال روڈ چوک‘کچہری چوک‘ بنگلہ چوک اور کالج روڈ پر ریڑھی بان قابض

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، مین بازار چوک میں آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے اڈے بناکر سواریاں بٹھانا شرو ع کردیں ،شہر کی اہم شاہراہوں سمبڑیال روڈ چوک ’کچہری چوک ’بنگلہ چوک اور کالج روڈ پر دونوں سروس لائن اور فٹ پاتھ پر ریڑھی بانوں سبزی و پھل فروشوں برگر تکہ کباب والوں نے قبضے جمارکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ سروس روڈ پر تجاوزات نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی جبکہ فوارہ چوک پر جگہ جگہ آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے اڈے بناکر سواریاں بٹھانا شروع کردیں جس کی وجہ سے مین بازارمیں شاپنگ کرنیوالی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ، غیرقانونی اڈے کی وجہ سے ٹریفک اکثر بندہوجاتی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...