میونسپل کارپوریشن کا پلاٹ رشوت لیکر دینے کا معاملہ التوا کا شکار

میونسپل کارپوریشن کا پلاٹ رشوت لیکر دینے کا معاملہ التوا کا شکار

متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)میونسل کاپوریشن کا ملکیتی 11مرلہ رقبہ کامیاب بولی دہندہ کو دینے کے بجائے رشوت لیکر کسی اورکو دینے کا معاملہ ، میونسپل کارپوریشن کے رینٹ کلرک کے خلاف رشوت لینے سمیت دیگر الزامات پر مبنی شہری کی درخواست پر مقدمہ اینٹی کرپشن میں التوا کا شکار ، شہری نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ شہری ریحان نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی 11 مرلہ جگہ جو کلاتھ مارکیٹ کے قریب واقع ہے کی نیلامی میں وہ کامیاب بولی دہندہ تھا، رولز کے مطابق 10 لاکھ روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کر ایا۔ میونسپل کارپوریشن کے سابق چیف آفیسر حیدر چٹھہ کے دست راست اور کاپوریشن میں رینٹ کلرک فرزند گجر نے دھمکی دی کہ کامیاب بولی دہندہ ہونے کے باوجود اگر اسے رشوت نہ دی تو بولی کینسل ہو جائے گی کیونکہ تمام معاملات چیف میونسپل آفیسر کے اختیار میں ہیں ۔

درخواست دہندہ کے مطابق فرزند گجر نے گواہوں کے روبرو 6 لاکھ روپے رشوت لی اور یقین دہانی کر ائی کہ سارا معاملہ ڈیل کے مطابق ہو گا لیکن بعد میں بولی کینسل کر کے بینک ڈرافٹ واپس دیدیا گیا اور کچھ عرصہ بعد اسی جگہ کو زوہیب کے نام کر دیا گیا، اس بارے پوچھنے پر دھمکیاں دی گئیں ۔ درخواست گزار کے مطابق انکوائری میں قصور وار ہونے کے باوجود با اثر کلرک مقدمہ درج نہیں ہونے دے رہا، اعلیٰ حکام معاملہ کا نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...