سمبڑیال:گھر گھس کر ایک شخص کی خاتون سے گالی گلوچ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کی خاتون سے بدتمیزی، گالی گلوچ کی گئی ۔
موضع جیٹھی کے کی رہائشی فائزہ کنول کے گھر سرشام گاؤں ہی کا رہائشی قاسم داخل ہوگیا اورخاتون سے بدتمیزی گالی گلو چ کرنے لگا خاتون کی والدہ اوربھابھی نے ملزم کو دھکے دے کر گھر سے نکالا تو ملزم گھر کے باہر کھڑا ہوکر بھی خاتون کو گالی گلوچ کرنے لگا۔ سمبڑیال پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments