سمبڑیال:چوری کی وار داتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں نامعلوم افراد موبائل فون ،بوتلیں، موٹر بجلی سمیت 3لاکھ 60ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ۔
نہراپرچناب ملکھانوالہ پل پر واقع فرحان کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سگریٹ ،نسوار،بوتلیں مالیت 80 ہزارروپے اور 1لاکھ 60 ہزارروپے ،سیف سٹی میں واقع ملک حسنین کے مکان سے پانی والی موٹر اورتارمالیت 75 ہزار روپے جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع جھاڑیانوالہ میں گلفام کے گھر سے 2موبائل فون مالیت 70 ہزار روپے چوری ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments