زیر تعمیر سڑک میں پلیاں نہ بننے سے فصلیں ڈوب گئیں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )زیر تعمیر سڑک میں پلیاں نہ بننے سے بارشی پانی نے فصلوں کو ڈبو دیا ۔
ارتالی ورکاں روڈ پر واقع گاؤں سیچ میں زیر تعمیر سڑک پر بااثر شخص نے نکاسی آب کے لئے پلیاں نہیں بننے دیں جس سے بارشی پانی کی قدرتی گزرگاہ بند ہو گئی ہے نتیجتاً بارش کا پانی کھیتوں میں جمع ہونے سے دھان سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔متاثرہ کاشتکاروں ذوالفقار احمد سندھو آف سیچ، عصمت اﷲ ورک آف منگوکی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل بارشی پانی قدرتی راستے سے آسانی سے گزر جاتا تھا تاہم پلیاں نہ ہونے کے باعث پانی کی نکاسی رک گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments