ن لیگ آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ کریگی :رہنما

ن لیگ آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ کریگی :رہنما

وزیر بلدیات ذیشان رفیق ، نوشین افتخار کو اکٹھے سٹیج پر دیکھ کر لیگی کارکن خوش

ڈسکہ(نامہ نگار )آزاد جموں و کشمیر حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے انتخابات کے سلسلہ میں موضع رنجہائی میں منعقدہ جلسہ میں چیئرمین وفاقی پارلیمانی کمیٹی سیدہ نوشین افتخار ایم این اے ،صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ایم پی اے کی آمد،دونوں ن لیگی ممبران کو کافی عرصہ بعد ایک سٹیج پر دیکھ کر ووٹر ز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق، چیئرمین پلرا طارق سبحانی، ایم این اے نوشین افتخار ، چودھری سجاد گجر اور آصف ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر ے گی اور آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنا ئے گی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین رسالت گجر، چودھری مقبول احمد، مبارک علی گجر، چودھری رفاقت علی طاہر، نصراﷲ چیمہ، افضل منشا ، حاجی شوکت ساہی، حسن علی طاہر، عامر شہزاد گجر، رانا عرفان علی ایڈووکیٹ، ساجد بٹ، رضا بٹ، شمس دین گجر، اسماعیل گجر، سید فاخر شاہ، حاجی وارث گجر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...