عبدالشکور گورنمنٹ ہائی سکول منگوکی ورکاں میں سینئر ہیڈ ماسٹر تعینات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 نوشہرہ ورکاں کے ہیڈ ماسٹر عبدالشکور کو سینئر ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی دے کر گورنمنٹ ہائی سکول منگوکی ورکاں میں تعینات کر دیا ،
گورنمنٹ ہائی سکول منگوکی ورکاں کے انچارج جمیل احمد ورک نے انہیں باقاعدہ طور پر چارج دے دیا ۔نئے عہدے کا چارج سنبھالنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر (ر)جمیل احمد گجر، سینئر ہیڈ ماسٹرز بشیر مجاہد، شفقت محمود شفقت، ثنا اﷲ شاہین اور ڈاکٹر عبدالغفار طاہر نے عبدالشکور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments