اہم سڑک پرنصب لائٹس ایک ہفتے سے بند
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ضلعی انتظا میہ کی غفلت سے ریلوے لائن سے براستہ بجلی محلہ میاں داکوٹ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال تک واقع سڑک پر نصب لائٹس ایک ہفتے سے بند پڑی ہیں جس سے علاقے میں رات کو اندھیراچھایا رہتاہے ۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا کنکشن کاٹا جاچکاہے جس سے یہ لائٹس بند پڑی ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کو ان لائٹس کو فوری چالو کرنے کا حکم دیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments