قصبہ ملکہ میں نجی میڈیکل کمپلیکس کی طبی خدمات کا آغاز
گلیانہ(نامہ نگار)قصبہ ملکہ میں سردار میڈیکل کمپلیکس نے اپنی طبی خدمات کا آغاز کر دیاجہاں جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمپلیکس میںآپریشن تھیٹر، آئی سی یو، لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، جنرل سرجری، گائناکالوجی، نارمل ڈلیوری اور چھوٹے بڑے آپریشنز ودیگرجدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاول منیر بھی باقاعدگی سے دل کے مریضوں کا معائنہ کرینگے ۔سرجن ڈاکٹر اسد عباس اور ڈاکٹر رانا اعجاز بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments