کشمیری مہاجرین کی سیٹ مسلم لیگ ن جیتے گی:جنگ شیر
2اگست کو کشمیری عوام ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کرینگے :رانا دلشاد ودیگرکاخطاب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال چوہدری جنگ شیر اور سابق ناظم رانا دلشاد نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں سیالکوٹ سے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے کشمیری مہاجرین کی سیٹ مسلم لیگ (ن)جیتے گی 2 اگست کو کشمیری عوام نون لیگ پر اعتماد کا اظہار کریں گے آزاد کشمیر میں یہ الیکشن تاریخ رقم کرے گا یہ کوئی عام الیکشن نہیں یہ الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت کا الیکشن ہے یہ کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کا الیکشن ہے ہم پوری قوت سے الیکشن لڑ رہے ہیں سے تحصیل سمبڑیال سے چودھری اسماعیل گجر کو بھاری لیڈ کے ساتھ جتوائیں گیہم گھر گھر جا کر لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ نون عوامی خدمت جمہوری اقدار اور قومی ترقی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے کشمیری عوام باشعور ہیں کسی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سمبڑیال میں پارٹی کے امیدوار اسماعیل گجر کی انتخابی مہم کے حوالے سے کشمیری مہاجرین ووٹرز سے ملاقاتیں کرتے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments