ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس‘23کیسز کی سماعت

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس‘23کیسز کی سماعت

سنگین خلاف ورزیوں پر 11کیسز عدالتی کارروائی کیلئے بھجوانے کی منظوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا 164واں اجلاس ہوا، 23کیسز کی سماعت، سنگین خلاف ورزیوں پر 11افراد کیخلاف کیسز عدالتی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے ، 4کیسز پر قانونی تقاضے پورے ہونے اور آئندہ محتاط رویہ اپنانے کی یقین دہانی پر تنبیہہ جاری ، 2 کیسز کو خارج اور 6کو آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کی منظوری کی گئی۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کی ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور ودیگرافسرشریک تھے ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈرگ سیل لائسنس، بغیر مستند شخص کے چلنے والے میڈیکل سٹورز، زائد المعیاد، جعلی ادویات بیچنے والوں اور عطائی کلینکس کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا،ڈپٹی کمشنر نے میں کہا انسانی صحت کے معاملے پر کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، ڈرگ انسپکٹرز ادویات کا کاروبار کرنے اور صحت سے منسلک افراد کو پابند بنائیں کہ وہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کے متعلقہ قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی بھی فارمیسی / میڈیکل سٹور بغیر کوالیفائیڈ سٹاف کے کام نہ کرے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ اتائیوں کیخلاف بھر پور ایکشن لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...