حضرت پیر سید مراد علی شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

 حضرت پیر سید مراد علی شاہ ؒ  کے عرس کی تقریبات جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حضرت پیر سید مراد علی شاہ ؒشہید اول قلعہ سیالکوٹ کاعرس نہایت عقیدت سے منایا جا رہا ہے ۔

تقریبات حضرت سیدنا امام علی الحق ؒشہید فاتحِ سیالکوٹ کے درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین اور حضرت پیر سید بابا سائیں شفیع شاہ سرکار بخاری ؒکے صاحبزادگان کے روحانی سلسلے کی سرپرستی میں ہورہا ہے ۔ دربار حضرت پیر مراد علی شاہ ؒکے خاص عقیدت مند و خلیفہ اول خواجہ قیصر حمید چشتی ودیگرنے محفل ِ ذکرمیں شرکت کی۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید اعظم حسین شاہ بخاری، پیر سید ندیم شاہ بخاری، صاحبزادہ سید فرحان اعظم بخاری، صاحبزادہ سید حیدر علی شاہ بخاری اور دیگر صاحبزادگان و اہلِ خاندان نے بھی عرس کی روحانی محافل میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...