انٹرعملی امتحانات کیلئے ایگزامینر اورعملہ پر نذرانے لینے کاالزام
مک مکا کرکے نمبر لگوانے پر انکوائری، ذمہ داران کو بلیک لسٹ کرنے کامطالبہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے پریکٹیکل کیلئے حافظ آباد میں تعینات ایگزامینر نے محنتی اور لائق طلبہ کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ طلبہ نے الزام عائدکرتے کہاہے کہ پریکٹیکل کیلئے تعینات عملہ نذرانے لینے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کالجز سے مک مکاؤ کررہاہے جبکہ ایگزامینر دن رات دعوتیں اڑاکر مستحق طلبہ کا استحصال اور غیر مستحق طلبہ کو زیادہ نمبر سے نوازرہے ہیں ۔ امسال بے شمار کالجز اساتذہ اور ماہرین تعلیم کے ریٹائر ہوجانے کے بعد گوجرانوالہ بورڈ نے پریکٹیکل کیلئے زیادہ تر ضلع حافظ آباد سے سکول لیول کے اساتذہ کو ہی اپنے ہوم ڈسٹرکٹ اور شہر میں ایگزامینر تعینات کردیا۔جنھوں نے غیر مستحق طلبہ کو زیادہ نمبر دینے اور مستحق طلبہ کی حوصلہ شکنی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔طلبہ اور والدین نے چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ مک مکا کرکے سفارشی بنیادوں پر پریکٹیکل نمبر لگوانے کے معاملہ کی فوری انکوائری کرواکر ذمہ داران کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments