ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تحفظ پر دو روزہ آگاہی ورکشاپ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کرسچین سٹڈی سنٹر کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تحفظ پر دو روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
مقصد معاشرے میں ثقافتی ورثے کی افادیت کو اجاگر کرنا اور اسکے موثر تحفظ بارے شعور بیدار کرنا تھا۔ عرفان مفتی، شہزاد فرانس، ناصر نیئر، سہیل اے ڈی،پروفیسر عائرہ، اشفاق نذر،ثناور ایڈووکیٹ ،سرفراز کلیمنٹ،تصور یونس گل،صبا رانی،شبانہ رزاق ،نسیم ظہور،مہک ظہور سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں اور مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی ورثے کا فروغ اور معاشرے میں بین الثقافتی ہم آہنگی کا قیام پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments