ایل اے 36جموں 3سیالکوٹ‘ن لیگ‘پی پی کاسخت مقابلہ

ایل اے 36جموں 3سیالکوٹ‘ن لیگ‘پی پی کاسخت مقابلہ

احسن رضا ، احسن گجر مدمقابل،شوکت وزیر ن لیگ کے حق میں دستبردار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)آزادکشمیر کے الیکشن میں ایل اے 36جموں 3سیالکوٹ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ،آزاد امیدوار بھی قسمت آزمای کیلئے میدان میں سرگرم، مذکور ہ حلقہ سیالکوٹ شہر سمیت تحصیل سیالکوٹ کے تمام دیہاتوں پر مشتمل ہے ۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 99ہزار 712ہے ۔ مسلم لیگ (ن)نے سابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور وزیر جیل خانہ جات کی جگہ احسن رضا جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی شوکت وزیر کی بجائے سابق سیکرٹری احسن اسماعیل گجر کو میدان میں اتار ا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے سابق ایم ایل اے شوکت وزیر (ن)لیگ کے حق میں دستبردار ہو کر نوازلیگ میں شامل ہوگئے ۔ آئی پی پی کے ادیب امجد بٹ، مسلم لیگ (ن)کے غضنفر علی، مسلم کانفرنس کے افضل ہمایوں بھی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حلقہ میں 140پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور یہاں اکثریتی برادری ،گجر برادری ہے ۔ جٹ، کشمیری ،آرائیں او ر دیگر چھوٹی برادریاں کم تعداد میں ہیں ۔ سرحد مقام پر قائم حلقہ میں مہاجرین میں سے اکثریت کا پیشہ زراعت اور مویشی پال کر دودھ فروخت کرنا ہے تاہم حلقہ میں جزیرہ نما بجوات جہاں پر 85 دیہات میں مہاجرین آباد ہیں وہاں بنیادی سہولیات ناپید ہے ہیں ،باسیوں کا مطالبہ ہے کہ بجوات میں گرلز کالج، بوائز کالج ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال او ر رابطہ سٹرکیں تعمیر کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...