بارشوں کے باعث مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہوگیا
پانی سے کھیت بھر جانے پر جوار،باجرہ،مکئی کی کمی سے مویشی پال پریشان
تتلے عالی(نامہ نگار)حالیہ موسلادھار بارشو ں بارشوں کے باعث مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہوگیا۔ بارشی پانی سے کھیت بھر جانے کے باعث تتلے عالی میں جوار،باجرہ،مکئی ودیگر چارہ جات نایاب ہو گئے ہیں بلکہ پانی کھڑا رہنے سے کھیتوں میں تعفن وبدبو پھیل گئی ہے ایسی صورتحال میں مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہو گیا ہے ،مویشی پال افراد چارہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔مویشی پال افراد ڈاکٹر شہباز بھٹی،حیدر کھوکھر،امتیاز چودھری ودیگر نے بتایا کہ بعض اونچے کھیتوں میں چارہ جات موجود ہیں لیکن بارش سے قبل ایک کنال چارہ 8ہزار میں فروخت ہو رہاتھا لیکن بارشی صورتحال کے بعد15ہزار میں کنال فروخت کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments