پرانی سول کورٹ سے بارشی پانی کئی روز بھی نہ نکالا جا سکا

پرانی سول کورٹ سے بارشی  پانی کئی روز بھی نہ نکالا جا سکا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرانی سول کورٹ کی عمارت میں حالیہ مون سون بارشوں کاجمع ہونے والا پانی کئی روز گزرنے کے باوجود نہ نکالا جا سکا، جس سے یہ جگہ مچھروں کی افزائش کیلئے سازگار ماحول بن چکی ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پرانی سول کورٹ میں بارش کا پانی مسلسل کھڑا رہنے سے نا صرف مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ تعفن بھی پھیل رہا ہے ، جس سے اردگرد کے رہائشی، راہگیر اور قریبی دوکاندار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی سول کورٹ سے بارشی پانی کو فوری نکالنے ، صفائی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...