مسلح افراد کی محنت کش کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش،مقدمہ درج
راہوالی(نمائندہ دنیا )مسلح افراد کی محنت کش کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش،اسلحہ لہراتے ہوئے دیواریں گرادیں ۔
گوجرانوالہ کینٹ کے رہائشی کفایت نے پندرہ روز قبل گیپکو ٹاؤن لمبانوالی میں اپنے رقبہ پلاٹ پر باؤنڈی وال تعمیرکرکے کمرہ بنا تھاجسے فون پر اطلاع ملی کہ ملزم اشرف عرف اچھو اعوان ،خلیل ، ریاض مع تین نامعلوم مسلح افراد گالی گلوچ کرتے پلاٹ کی دیواریں گرارہے ہیں۔ وہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments