حافظ آباد :بارشوں سے ریلوے لائن والا قبرستان متاثر
قبروں کی جگہ گڑھے بن گئے ، ویلفیئر کمیٹی خاموش ، شہریوں کا اظہار تشویش
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد شہر کے بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں حالیہ بارشوں کے سپیل کے بعد قبروں کی جگہ جگہ گہرے گڑھے نظر آنے لگے ،قبرستان کی ویلفیئر کیلئے قائم کمیٹی صرف چندہ جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی۔ ریلوے لائن والے قبرستان میں عرصہ دراز سے قبرستان کی ویلفیئر کے لئے قائم ایک کمیٹی ہرجنازہ کے موقع پر شہریوں سے چندہ جمع کرتے نظر آتی ہے لیکن بارشوں کی صورت میں اس کمیٹی کے اراکین قبرستان میں مٹی کی ایک ٹرالی بھی ڈالوانے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے معمولی بارش کے بعد مذکورہ قبرستان میں درجنوں قبریں گڑھوں کے مناظر پیش کرنے لگتی ہیں ۔دوسری جانب قبرستان میں ہمہ وقت مویشی اور آوارہ کتے گھومتے نظر آتے ہیں لیکن کمیٹی اراکین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان ریلوے لائن والے کی اس ناگفتہ بہ حالت کا فوری نوٹس لیکر قبرستان کے تقدس کو پامال ہونے سے بچایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments