ڈسکہ میں ایل پی جی مہنگی فروخت ،شہریوں کا احتجاج
241روپے کے بجائے دکاندار 450روپے بیچنے لگے ، انتظامیہ خاموش
ڈسکہ(نامہ نگار )حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود ڈسکہ اور گردو نواح میں ایل پی جی 430 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے پیرا فورس اور تحصیل و مقامی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں نا کام شہری سرا پا احتجاج بن گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی تھی ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود ڈسکہ شہر و گردو نواح میں غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار 430 روپے سے 450 روپے کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی پر د یا گیار یلیف بھی نا جائز منافع خوروں کی نذر ہو چکا ہے اور دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے بجائے مرضی کی قیمت وصول کر رہے ہیں لوگوں نے الزام عائد کیا کہ تحصیل ومقامی انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارروائیاں صرف کاغذی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ پر فرو خت ممکن بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments