گوجرانوالہ میں سخت سکیورٹی ، پر امن ماحول میں پو لنگ

گوجرانوالہ میں سخت سکیورٹی ، پر امن ماحول میں پو لنگ

94پولنگ سٹیشنوں پر 2ہزار پولیس افسر و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران گوجرنوالہ کے حلقہ ایل اے 35جموں 2 میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ انتخابات کے دوران گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے کئے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مؤثر ثابت ہوئے اور مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے انتخابی عمل کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسر وں و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔پولیس کے مطابق ضلع بھر کے 94 پولنگ سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، اضافی نفری اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس نے انتخابی ضابطئہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...