کامونکے میں سرکاری آٹے کی شدید قلت ،شہری دربدر
10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر تقریباً 1500روپے تک پہنچ گئی
کامونکے (نامہ نگار )کامونکے میں سرکاری آٹے کی شدید قلت نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر د ئیے ۔ شہر بھر میں سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر تقریباً 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو کرتی ہے مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب جبکہ مہنگا آٹا فروخت ہو رہا ہے اور متعلقہ محکمے کسی قسم کی کارروائی کرتے دکھائی نہیں دے رہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments