نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث ٹبہ محمد نگر میں پانی جمع
کامونکے (نامہ نگار )کامونکے کے علاقے ٹبہ محمد نگر میں عرصہ دراز سے بند سیوریج نظام اور مون سون کی حالیہ بارشوں نے مقامی سیاستدانوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔
نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا جبکہ شہریوں کو آمدورفت، کاروبار اور روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقامی سیاستدانوں نے چند ماہ قبل صرف فوٹو سیشن کیلئے نالے کی کھدائی شروع کرائی مگر منصوبہ ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments